فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار

2025-07-24 IDOPRESS

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں مون سون کے نئے اسپیل کا سلسلہ جاری ہے،گلبرگ،مسلم ٹاؤن، کلمہ چوک سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،سمن آباد، اچھرہ، وحدت روڈ، برکت مارکیٹ، ماڈل ٹاؤن میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے،بادل برستے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے،مون سون بارشوں میں مجموعی طور پر 252 افراد جاں بحق،611 زخمی ہو چکے،مرنے والوں میں121 بچے، 85 مرد اور 46 خواتین شامل ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 139، خیبر پختونخوا میں 60 اموات ہوئیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap