2025-07-24 HaiPress
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی سی آفس ننکانہ صاحب سے بغیر شیڈول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کیااورہسپتال میں موجود مریضوں اور تیمارداروں سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر مریض سے مفت میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا اور پرچیاں چیک کیں۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی مرکزی انتظارگاہ میں دستیاب میڈیسن اور ان کی تعداد بورڈ پر آویزاں کرنے کو سراہا،مریضوں کی آمد، تشخیص اور ادویات کی فراہمی کا وقت چیک کیا۔وزیراعلیٰ نے ہر مریض کی اوسطاً ڈیڑھ گھنٹے کے اندر تشخیص اور ادویات کی فراہمی پر اظہارتحسین کیا۔
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25