2025-07-22 IDOPRESS
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، بل کے تحت صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
بل کے متن کے مطابق آزادی اظہار رائے سے مراد معلومات شائع کرنے اور نشر کرنے کا حق ہے اور کوئی شخص صحافی کو فرائض کی ادائیگی کے دوران تشدد یا دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں رکھتا، اگر کوئی صحافی پر تشدد کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اسے 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25