فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

جیل میں اخبارات، ٹی وی، ورزش کا سامان نہیں دیا جارہا، لباس اور بستر دینے میں تاخیر، معالج سے چیک اپ نہیں کرایا جارہا،عمران خان

2025-07-22 HaiPress

سورس: Creative Common Licenses

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں سہولیات نہ ملنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عمران خان نے وکلاء ظہیرعباس، عثمان گل، خالد یوسف کے ذریعے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں انہوں نے جیل میں سہولیات کی استدعا کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جیل سہولیات کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے، اخبارات، ٹی وی، ورزش کے سامان تک رسائی نہیں دی جارہی، ذاتی لباس اور بستر فراہم کرنے میں تاخیر پیدا کی جارہی، ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے خلل ڈالا جارہاہے۔ عدالت سے منظور شدہ طبی پینل کے انتظامات کی خلاف ورزی کی جارہی۔

درخواست میں عمران خان نے کہا ہے کہ جیل میں بلاجواز بجلی کی فراہمی منقطع کی جارہی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود بیرونِ ملک بیٹوں کے ساتھ بات نہیں کروائی جارہی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لئے افسر تعینات کیا جائےاور ہفتہ وار تعمیلی رپورٹ جمع کروانے کا کہا جائے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap