2025-07-22 HaiPress
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں مزید سیاسی پارٹیوں کی گنجائش نہیں ہے، جو بھی سیاسی جماعت بنے گی اس کی حیثیت ریحام خان کی پارٹی جیسی ہوگی، مستقبل کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سینیٹ کی بندر بانٹ میں مصروف ہے، سیٹیں کم زیادہ ہونا اس وقت مسئلہ نہیں ہے اصل مسئلہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، موجودہ پی ٹی آئی لیڈرز نے بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل میں رکھنے میں کردار ادا کیا ہے، الزام ہے کہ لیڈر شپ نہیں چاہتی کہ بانی باہر آئیں ورنہ ان کی لیڈری ختم ہو جائے گی۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ موجودہ لیڈر شپ کوئی تحریک نہیں چلاسکتی، بانی کے بیٹے آجائیں تو صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ کا تحریک میں کوئی کردار نہیں ہے، سیاسی حکمت عملی کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگ باہر نہیں نکلتے۔
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25