فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

مفادات کیلیے سب ایک ہو جاتے ہیں،تعلیم اور عوام کیلیے نہیں ہوتے: حافظ نعیم الرحمان

2025-07-21 HaiPress

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مفادات کے لیے سب ایک ہو جاتے ہیں،تعلیم اور عوام کے لیے نہیں ہوتے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہوش کے ناخن لیں، صوبہ تباہی کی طرف جارہا ہے۔، تعلیم اور عوام کے لیے نہیں ہوتے، یہ صوبہ سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں جامعات مالی خسارے سے دوچار ہیں۔مفادات کے لیے سب ایک ہو جاتے ہیں، تعلیم اور عوام کے لیے نہیں ہوتے، یہ صوبہ سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں جامعات مالی خسارے سے دوچار ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت تعلیم پر توجہ نہیں دے رہی، حکومت سرکاری سکولوں کا معیار برقرار نہیں رکھ رہی، ملک میں بری صورتحال ہے، ٹیکسز لگ رہے ہیں۔ 70 فیصد بچوں کو معیاری تعلیم نہیں مل رہی، آئی ٹی سیکٹر میں حکومت ترقی نہیں کر رہی، 10 ہزار بچوں کو کے پی میں آئی ٹی کورسز پڑھائے، اگر ہم ایسے کورسز دے سکتے ہیں تو حکومت کیوں نہیں دے سکتی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap