2025-07-18 IDOPRESS
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اور اینکر پرسن عدنان حیدر نے پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ 1955 میں ورلڈ بینک نے راولپنڈی اور چکوال کے سرحدی علاقے ڈھوک پٹھان میں ڈیم بنا دو اس سے سیلاب نہیں آئے گا اور پانی محفوظ ہو گا لیکن آج تک وہ ڈیم نہیں بن سکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان حیدر کا کہناتھا کہ راولپنڈی ، اٹک اور چکوال میں 200 سے 250 فٹ پر زمینی پانی مل جاتا تھا لیکن آج وہی زمینی پانی 450 فٹ گہرائی کی سطح پر چلا گیاہے ، ورلڈ بینک نے 1955 میں بتایا کہ ڈھوک پٹھان میں سواں ڈیم بنا دو ، یہ ڈیم بنانے سے دو مسئلے حل ہوں گے ایک تو سیلاب نہیں آئے گا اس علاقے میں اور پانی محفوظ ہو گا، جس سے 38 میگا واٹ بجلی پیدا ہو سکے گی ، اس پانی کو زراعت کیلئے استعمال کر سکیں گے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ اس علاقے میں زمینی پانی کی سطح بلند ہو گی لیکن 1955 میں تجویز کردہ ڈیم آج بھی نہیں بن سکا ہے ، اس کا کوئی پیپر ورک نہیں ہے ۔
Way back in 1955 the World Bank had proposed that a build should be build to store rain water flowing from the mountains surrounding Rawalpindi at a point connect Pindi with Chakwal. The proposed dam would also have helped recharging the underground water. But no government… https://t.co/w4uPpTw6O5
— Nusrat Javeed (@javeednusrat) July 18,2025
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25