فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

سیکیورٹی فورسز کا ضلع آواران میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ،3 بھارتی سپانسر دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید

2025-07-17 IDOPRESS

سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے ضلع آواران میں 16 جولائی 2025 کو انڈین پراکسی، فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردی کے مقام کو نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں3 بھارتی سپانسر دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، میجر سید رب نواز طارق (عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ مظفرآباد)جو اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے، نے بہادری سے مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap