فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی کارروائی، پی اے آر سی چیئرمین اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ گرفتار

2025-07-14 HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے بڑی کارروائی کے دوران خلاف ضابطہ بھرتیوں کے کیس میں زراعت کے تحقیقاتی ادارے پی اے آر سی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا دیگر نامزد 7 اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایف آئی اے حکام کے مطابق اینٹی کرپشن اسلام آباد نے پاکستان ایگری کلچرل ریسرچ کونسل میں بھرتیوں کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی کو گرفتار کرلیا، ملزم پر غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق پی اے آر سی کے ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں گرفتار افسران کو آج عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔

دونوں ملزمان کیخلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا۔ متن میں بتایا گیا ہے کہ 164 اسامیوں پر 332 افراد غیر قانونی بھرتی کئے گئے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد دیگر 17 افسر و اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap