فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

ایران میں 2 پاکستانی قتل ، ملزمان نے اغواء کرکے تاوان طلب کیا ، پھر ویڈیو بھی بھیجی

2025-06-04 HaiPress

سرباز ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے پاکستانیوں کا تعلق احمد پور شرقیہ اور کراچی سے ہے۔ دونوں مقتول پاکستانی ایران میں باربر کی دکان پر کام کرتے تھے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق مقتول کے بھائی فاروق نے کہا کہ میرا بھائی مجاہد کئی برس سے ایران میں مزدوری کرتا تھا، گزشتہ رات ملزمان نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد ویڈیو بھیجی۔ ملزمان نے بھائی کو اغواء کرکے تاوان طلب کیا تھا، حکومت سے مطالبہ ہے بھائی کی لاش لانے کا انتظام کیا جائے۔

فاروق نے یہ بھی کہا کہ جاں بحق ہونے والے دوسرے مزدور کا نام محمد فہیم ہے، جس کا تعلق کراچی سے ہے۔

یاد رہے کہ 2 ماہ قبل بھی ضلع بہاولپور کے 8 مزدوروں کو ایران میں قتل کردیا گیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap