2025-05-27 HaiPress
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں شادی کے عین وقت پر دلہن نے دولہا کو انکار کرتے ہوئے بتا دیا کہ وہ کسی اور سے پیار کرتی ہے اور اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی۔
انڈیا ٹی وی کے مطابق کرناٹک میں ایک شادی کی تقریب اس وقت اچانک منسوخ ہو گئی جب دلہن نے منڈپ پر منگل سوتر باندھنے سے چند لمحے قبل اعلان کر دیا کہ وہ کسی اور سے محبت کرتی ہے اور یہ شادی نہیں کر سکتی۔
یہ واقعہ شادی کے لیے سجائے گئے پنڈال میں اس وقت پیش آیا، جہاں پوسٹ گریجویٹ تعلیم یافتہ لڑکی پلوی کی شادی سرکاری اسکول کے استاد وینو گوپال سے طے ہوئی تھی۔
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28