2025-05-26 HaiPress
گھارو(ڈیلی پاکستان آن لائن)گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال ہو گئی، جس کے بعد کراچی کو 30 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کیبل فالٹ کا کام 8 بج کر 20 منٹ پر مکمل ہوا ہے۔
’’آئی این پی ‘‘ کے مطابق واٹر کارپوریشن نے کہا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پمپنگ بند ہو گئی تھی، کیبل فالٹ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر ہوا تھا، کے الیکٹرک کے فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ اس تعطل سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹان، شاہ فیصل ٹاﺅن، پی این ایس مہران ،پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا تھا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر علاقائی فالٹ کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28