فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

پی ایس ایل، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

2025-04-23 HaiPress

سورس: The PSL

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی ٹیم کو 33 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز کے 229 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز ہی بنا پائی۔ ملتان سلطانز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں لاہور کے سکندر رضا 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سیم بلنگز نے 43 اور فخر زمان نے 32 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی طرف سے عبید شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مائیکل بریس ویل اور اسامہ میر نے دو، دو جب کہ ڈیوڈ ولی اور جوشوا لٹل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے تھے۔ ملتان کی طرف سے اوپنر یاسر خان نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز بنائے۔ افتخار احمد 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ عثمان خان نے 39 اور کپتان محمد رضوان نے 32 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی طرف سے رِشد حسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شاہین شاہ آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap