2025-04-11 HaiPress
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جارجیا میں قتل کا ایک مجرم غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا جس کے بعد سے وہ مفرور ہے۔ مقامی ڈسٹرکٹ اٹارنی نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کی ہے۔
فوکس نیوز کے مطابق کیتھن گوزمین کو 2022 میں اپنی گرل فرینڈ ڈیلیلا گرے سن کے قتل کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے 2024 میں قتل اور شدید حملے کے الزامات میں قصوروار قرار دے کر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ گرے سن کی عمر اس وقت صرف 19 سال تھی۔ گوزمین پر نیکروفیلیا کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔ تاہم 27 مارچ کو ایک پیپر ورک کی غلطی کے باعث گوزمین کو کلیٹن کاؤنٹی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ کلیٹن کاؤنٹی کے شیرف لیون ایلن نے بتایا کہ یہ واقعہ "ٹریننگ کی ناکامی اور عملے کی لاپرواہی" کا نتیجہ ہے۔
ڈسٹرکٹ اٹارنی تاشا موزلی نے فوکس نیوز سے گفتگو میں کہا "میں اس غلطی سے شدید مایوس ہوں۔ میرے عملے نے مقتولہ کے خاندان کے لیے انصاف کی فراہمی اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے بہت محنت کی تھی ۔ اب گوزمین کی تلاش جاری ہے۔ کلیٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے امریکی مارشل سروس سے مدد طلب کی ہے تاکہ اسے دوبارہ گرفتار کیا جا سکے۔
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30
05-30