فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

 نیٹو میں امریکی فوجی نمائندے کو برطرف کردیا گیا

2025-04-09 HaiPress

سورس: WIkimedia Commons

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیٹو میں تعینات ایک اعلیٰ امریکی افسر کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے فوجی قیادت میں کی جانے والی حالیہ برطرفیوں کی کڑی ہے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان شان پارنل نے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی بحریہ کی وائس ایڈمرل شوشانا چیٹ فیلڈ کو نیٹو کی فوجی کمیٹی میں امریکہ کی نمائندگی کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان کے بقول یہ اقدام ان کی قیادت کی صلاحیت پر اعتماد ختم ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap