2025-03-06 IDOPRESS
ورجینیا (ویب ڈیسک) پاکستان نے پاک افغان سرحد سے گرفتار کرکے داعش کے کمانڈر شریف اللہ کو امریکہ کے حوالے کیا، جہاں اُسے ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔
گزشتہ روز جج ولیم پورٹر کے سامنے ابتدائی سماعت کے دوران شریف اللہ کو بتایا گیا کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔اٹارنی نے بتایا کہ ملزم کے پاس اثاثے نہیں اس لیے اسے سرکاری وکیل دیا جائے۔
شریف اللہ نے انگریزی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے عدالت میں دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں اور بتایا کہ وہ 2000 میں داعش میں بھرتی ہوا۔
یاد رہے کہ ماسکو کے قریب کراکس سٹی ہال پر دہشت گردی کے حملے میں 123 شہری مارے گئے تھے۔
شریف اللہ نے انکشاف کیا کہ وہ کابل ایئرپورٹ پر حملے سے دو ہفتے قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا، اسے داعش نے موٹر سائیکل اور موبائل خریدنے کے لیے رقم بھی فراہم کی تھی۔
امریکی حکام کے مطابق شریف اللہ کو دوبارہ پیر کے دن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25