فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

خاتون ریسٹورنٹ میں ٹوائلٹ کے بہانے داخل ہوئی اور ایسی چیز چرا کر لے گئی کہ عملہ بھی ہنس ہنس کر بے حال ہوگیا

2025-02-25 IDOPRESS

سورس: PxHere

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانچسٹر کے قریب ایک برازیلین سٹیک ہاؤس کے 72 سالہ مالک رابرٹ میل مین اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کے ریسٹورنٹ سے سنک اور کچھ پائپ ورک غائب ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر وہ اس چوری پر الجھن کا شکار تھے لیکن جب عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو ایک حیران کن حقیقت سامنے آئی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق فوٹیج میں ایک خاتون کو ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے جو سیدھی ٹوائلٹ کی طرف جاتی ہے۔ اس کے ہاتھ میں ایک خالی بلیک بیگ ہوتا ہے۔ تقریباً 11 سے 12 منٹ بعد وہ باہر نکلتی ہے اور اس کے بیگ میں کوئی بھاری چیز نظر آ رہی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا "یہ حیران کن تھا، ہم صرف ہنس سکتے تھے۔ اس کی قیمت تقریباً150 پاؤنڈ تھی جو اتنی بڑی رقم نہیں، لیکن اس حرکت پر بس حیرت ہی کی جا سکتی ہے۔"

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap