فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

بائبل میں رکھ کر ہیروئن سمگل کرنے والی خاتون کو سزا سنادی گئی

2025-02-18 IDOPRESS

سورس: Pexels

واشنگٹن (ڈیلی پاسکتان آن لائن) امریکی پولیس نے ایک ایسے منشیات سمگلنگ نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے جو قیدیوں تک بائبل کے ذریعے ہیروئن پہنچا رہا تھا۔ اس نیٹ ورک کی سربراہ ایک خاتون تھی جسے ایک بالکل الگ جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 46 سالہ لُکریسیا سٹون روخاس کو ریاست کیلی فورنیا میں ہیروئن سمگلنگ نیٹ ورک چلانے کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دسمبر 2023 میں اس کے قبضے سے دو بائبلز برآمد ہوئیں جن میں 23 گرام ہیروئن چھپائی گئی تھی۔

مرر کے مطابق یہ خاتون 27 دسمبر 2023 کو گرفتار ہوئی تاہم پولیس کے ریکارڈ میں یہ پہلی بار ایک ماہ قبل آئی تھی، جب اسے ایک بالکل مختلف کیس میں حراست میں لیا گیا تھا۔ 12 نومبر 2023 کو سٹون روخاس کو کیلی فورنیا کے شہر ال کاہون میں ایک چوری شدہ گاڑی میں پکڑا گیا۔ پولیس نے ایک لائسنس پلیٹ ریڈر کے ذریعے اس کی گاڑی کو شناخت کیا اور روکنے کے بعد اس کے پاس سے ایک نائن ایم ایم والٹر پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسے غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

دوسری گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وفاقی تحقیقاتی ایجنسیوں نے اس کے قبضے سے قیدیوں کو بھیجے جانے والے متعدد پارسلز اور لفافے دریافت کیے۔ ان میں موجود بائبلز کی جلدوں کے اندرونی حصے میں ہیروئن چھپائی گئی تھی جو کیلیفورنیا کی دو مختلف جیلوں میں پہنچائی جانی تھی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap