2025-02-12 IDOPRESS
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے علاقے اصغر مال میں بہمانہ تشدد کا شکار 12 سالہ گھریلو ملازمہ دوران علاج دم توڑ گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار 12 سالہ اقرا کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، بچی کے ہاتھ، پاؤں، چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے الزام میں مالک مکان اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا تھا ، مقدمے میں قتل سمیت دیگر 7 دفعات شامل کی گئی ہیں، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06