فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

ٹرمپ نے  تمام سٹیل اور ایلومینیم درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد  کرنے کا اعلان کردیا

2025-02-11 IDOPRESS

سورس: Facebook: File

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز سے امریکہ تمام سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ یہ نیا اقدام ان اضافی میٹل ڈیوٹیوں کے علاوہ ہوگا جن کا اعلان ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔


خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس وقت دیا جب وہ نیو اورلینز میں این ایف ایل سپر باؤل میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ منگل یا بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں اپنے "ریسیپروکل ٹیرف" (جوابی محصولات) کے منصوبے کی تفصیلات دیں گے، جو فوراً نافذ العمل ہوں گے۔


ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ جوابی محصولات کن ممالک پر لاگو ہوں گے لیکن انہوں نے زور دیا کہ امریکہ ان ممالک کے محصولات کی شرح کے مطابق ہی محصولات عائد کرے گا۔ ٹرمپ نے اپنے منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا "اگر وہ ہم پر چارج کرتے ہیں، تو ہم بھی ان پر چارج کریں گے۔"


اپنی پہلی صدارت (2016-2020) کے دوران ٹرمپ نے پہلے ہی سٹیل پر 25 فیصد اور ایلومینیم پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا تھا لیکن بعد میں کینیڈا، میکسیکو اور برازیل جیسے کئی تجارتی شراکت داروں کو ان محصولات سے استثنیٰ دے دیا گیا تھا۔ بعد میں صدر جو بائیڈن نے ان استثنیات کو برطانیہ، جاپان اور یورپی یونین تک بڑھا دیا۔ جس کی وجہ سے امریکی سٹیل ملوں کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی۔


سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کو اسٹیل برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں کینیڈا، برازیل اور میکسیکو شامل ہیں، جبکہ جنوبی کوریا اور ویتنام بھی اس فہرست میں نمایاں ہیں۔ اسی طرح کینیڈا امریکہ کو ایلومینیم فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جو 2024 کے پہلے 11 مہینوں میں امریکی درآمدات کا 79 فیصد حصہ رکھتا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap