فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں ترامیم کانوٹیفکیشن جاری 

2025-01-17 IDOPRESS

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں ترامیم کانوٹیفکیشن ایف بی آر نے جاری کردیاہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2024 میں ہونے والے ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت گوادرسمیت ملکی بندرگاہوں کو استعمال کرتے ہوئے آذربائیجان کے سامان کی نقل و حرکت کو مربوط اور منظم کیا جائے گا۔ اس کے تحت تجارتی سامان کی آمدورفت، کسٹمز کلیئرنس، سکیورٹی اور گاڑیوں کے لیے اجازت ناموں ک جامع نظام ترتیب دیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت سامان کی نقل و حرکت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔ ہر کھیپ کے لیے گڈز ڈیکلریشن درج کی جائے گی اور کنٹینرز کو مخصوص سیل اور جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسز کے ذریعے محفوظ بنایا جائے گا۔ہر ٹرانزٹ گاڑی کو قانونی اجازت نامہ رکھنا لازمی ہوگا۔کنٹینرز اور سامان کو مخصوص روٹس پر منتقل کیا جائے گا۔نقل و حرکت میں تاخیر یا سامان کے نقصان کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کسی بھی بے ضابطگی کوروکنے کے لیے دونوں ممالک کے کسٹمز حکام کے مابین ڈیٹا کا تبادلہ ہوگا۔ٹرانزٹ ٹریڈمعاہدہ سے نہ صرف دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے خطے میں تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap