فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

کراچی: پولیس کی کارروائی، مذہبی جماعت کا 7 مقامات سے دھرنا ختم، ٹریفک بحال

2024-12-31 HaiPress

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران مذہبی جماعت کے 7 مقامات سے دھرنے ختم کرا دیئے جبکہ 3 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔


نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ٹریفک پولیس کے حوالے سے بتایا کہ جوہر چورنگی سے جوہر موڑ آنے اور جانے والا راستہ کھول دیا گیا جبکہ فائیو سٹار چورنگی پر احتجاج ختم ہونے کے بعد روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔


مذہبی جماعت کی جانب سے شمس الدین عظیمی روڈ سرجانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا جس کے بعد روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔


ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ انچولی سے سہراب گوٹھ شاہراہ پاکستان کو بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا اور گولیمار چورنگی سے ناظم آباد 2 تک بھی سڑک ٹریفک کے لئے کھل گئی ہے۔


اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر سمامہ کے قریب احتجاجی دھرنا بھی ختم کر دیا گیا جبکہ نمائش چورنگی، عباس ٹاو¿ن، کامران چورنگی اور سفاری پارک کے قریب دھرنا جاری ہے۔


ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاو¿ن میں پولیس دھرنا ختم کرانے پہنچ گئی جبکہ ایس ایس پی ایسٹ اور رینجرز حکام کامران چورنگی پر دھرنا ختم کروانے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap