فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

پنجاب : تعلیمی بورڈز نے انٹر میڈیٹ کے امتحانی نتائج جاری کردیئے

2024-12-27 HaiPress

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانی نتائج جاری کردیئے۔


نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے دوسرے سالانہ امتحانات میں 49 ہزار 465 امیدواروں نے شرکت کی۔


امتحانات میں 31 ہزار 329 امیدوار فیل ہوئے جبکہ صرف 18 ہزار 136 امیدوار پاس ہوسکے، امتحان میں کامیابی کا تناسب 36 فیصد سے زائد رہا۔


گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے سکینڈ اینول امتحانات 2024 میں 34 ہزار 895 امیدواروں نے شرکت کی۔


کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ بورڈ کے مطابق امتحان میں 21 ہزار 911 امیدوار دوبارہ فیل جبکہ 12 ہزار 985 امیدوار کامیاب قرار پائے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 37.21 فیصد رہا۔


ادھر ملتان تعلیمی بورڈ نے انٹر کے دوسرے سالانہ امتحان 2024کا اعلان کردیا۔


ملتان تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 16ہزار 774امیدوار شریک ہوئے جن میں سے صرف 6 ہزار 630 پاس ہوئے ، امتحان میں پاس ہونے والوں کا تناسب 39.53 فیصد رہا۔


بورڈ انتظامیہ کے مطابق امتحان کے لئے 28 سینٹرز بنائے گئے تھے، نقل لگانے والے 5 امیدواروں کو سزائیں سنائی گئیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap