فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

ریسٹورنٹ کے اندر ہنگامہ آرائی کرنے پر ملازمین نے گاہک کی پٹائی لگادی

2024-09-13 HaiPress

ڈینور (ویب ڈیسک) امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر ہنگامہ آرائی کرنے پر ملازمین نے گاہک کی پٹائی لگادی۔

روزنامہ جنگ نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کولوراڈو کے ایک ریسٹورنٹ میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا، جب ایک خاتون گاہک نے ملازمین سے الجھنا شروع کردیا اور دیگر گاہکوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

اس دوران خاتون نے مختلف اشیاء بھی پھینکنا شروع کردی تھیں، جب اسے ایک گاہک اور ریسٹورنٹ عملے نے روکنے کی کوشش کی تو وہ مزید مشتعل ہوگئی اور عملے کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی۔

اس موقع پر ریسٹورنٹ میں کام کرنے والی ایک خاتون نے فرائی پین سے اس کے سر پر وار کیے اور دیگر لوگوں نے مل کر مشتعل خاتون گاہک کو قابو کیا، جبکہ پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی وہ خاتون موقع سے فرار ہوگئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap