فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

روٹی کیلئے قطار میں لگے افراد پراسرائیلی حملے میں 8  ،مجموعی طور پر 50 فلسطینی  شہید

2024-09-03 HaiPress

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں روٹی کےلئے قطار میں لگے افراد کو نشانہ بناکر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیہ کے امدادی مرکز پر روٹی کےلئے قطار میں لگے افراد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 8 اور اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔


دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے پر کئی روز سے جاری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر بھی حملے کئے ہیں۔


گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے پراسرائیلی آپریشن میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap