فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

کاغان: مہانڈری پل ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

2024-08-13 HaiPress

کاغان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے مہانڈری کے مقام پر تباہ شدہ پل دوبارہ تعمیر کردیا گیا ہے۔ ٹریفک کی روانی بحال، پاک آرمی نے پل کی تعمیر کے لیے مطلوبہ سامان فراہم کیا۔

ملکی دفاع ہو یا تعمیر و ترقی کا مشن، پاک فوج ہمیشہ پیش پیش رہی۔ حال ہی میں ناران ، کاغان روڈ پر مہانڈری کے مقام پر تباہ شدہ پل کی دوبارہ تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ایف ڈبلیو او نے پل دوبارہ تعمیر کرکے ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

مہانڈری پل تباہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکین اور سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالت کی سنگینی کے پیش نظر، این ایچ اے اور ایف ڈبلیواو نے پل کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاک آرمی نے پل کی تعمیر کے لیے سامان فراہم کیا۔ ایف ڈبلیو او کی مشینری اور افرادی قوت شب و روز مصروف عمل رہی۔

یاد رہے کہ مہانڈری پل گزشتہ ماہ 30 جولائی کو سیلابی ریلے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ جس کی وجہ سے مانسہرہ، کاغان، ناران اور بابوسر روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap