فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

2025-08-14 HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں مون سون کے ساتویں سپیل نے انٹری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے بیشترعلاقوں میں صبح سے رم جھم کا سلسلہ جاری ہے، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، اچھرہ، کلمہ چوک، لبرٹی، بھاٹی گیٹ، بادامی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر وقفے وقفے سے کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش متوقع ہے، ساتواں سپیل کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

بارش کے دوران نکاسی آب کے لیے ضلع انتظامیہ، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں موجود ہیں۔

آج سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap