2025-08-14 HaiPress
سورس: Screen Grab
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مناسبت سے شاندار تقریب جاری ہے، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، دوست ممالک کے سفراء اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد تینوں مسلح افواج، پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا اور اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے مارچ پاسٹ کیا۔ ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی خصوصی طور پر پریڈ میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کا جوش و خروش بڑھایا۔
تقریب میں ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ہیروز کو خصوصی انکلوژر میں بٹھا کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ معروف ڈھولچی گمبی اور گلوکار شفقت امانت علی خان کی پرفارمنس نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا۔
اس موقع پر آئی ایس پی آر اور وزارتِ اطلاعات کی جانب سے پیش کی گئی دستاویزی فلم میں بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے، ملکی دفاعی اقدامات اور معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔
08-14
08-14
08-14
08-14
08-14
08-14
08-14
08-14
08-14
08-14