فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

پرندے فروش نوجوان کو صحافی اسد علی طور کو نایاب طوطا فروخت کرنا مہنگا پڑ گیا، ایف آئی اے نے اکاؤنٹ ہی منجمد کر دیا 

2025-07-18 HaiPress

اسلام آباد، پاکستان( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف صحافی اسد علی طور کو نایاب نسل کا طوطا فروخت کرنا ایک نوجوان پرندہ فروش کو نہایت مہنگا پڑ گیا ، ایف آئی اے نے صحافی کے ساتھ مالی لین دین پر اس کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا اور ساتھ ہی اسے ایجنسی کے سخت سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

’’الجزیرہ انگلش‘‘ کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پرندے فروش روزی خان اپریل میں کاروباری سلسلے میں اسلام آباد آئے اور انہوں نے اس دوران اسد علی طور کو ایک طوطا فروخت کیا جس کی رقم بینک اکاؤنٹ میں وصول کی ،تاہم بعدازاں روزی نے جب بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی کوشش کی تو سکرین پر پیغام آیا کہ ’’ آپ کا بینک اکاؤنٹ غلط ہے ‘‘ ، یہ پیغام دیکھ کر روزی خان شدید پریشان ہوا اور فوری طور پر فلائٹ لے کر اچی پہنچا جہاں وہ سیدھا بینک گیا ، بینک مینجر نے انہیں بتایا کہ ان کا 10 سال پرانا کاروباری اکاؤنٹ 10 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکم پر بغیر کسی پیشگی اطلاع یا وضاحت کے بند کر دیا گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap