2025-07-17 HaiPress
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارتی پراکسیز نےبلوچستان میں دہشت پھیلانے کیلیے ’’سوفٹ ٹارگٹس‘‘ تلاش کرنے شروع کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی بھارتی ایماء پر دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور معصوم جانوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے ۔قلات میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی۔ اس بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں3 معصوم شہری شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔یہ مسافر پرامن انداز میں بلوچستان کی سرزمین پر اپنے رزق کی تلاش میں سفر کر رہے تھے مگر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے اپنے بیرونی آقاؤں کہ ایماء پر انہیں خون آلود کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں بھرپور قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ سرچ آپریشن جاری ہے اور ان بھارتی ایجنٹوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔بلوچستان اور بلوچ عوام جانتے ہیں کہ دشمن کون ہے، اور کس کے اشارے پر ان کے بیٹے، بھائی اور بچے شہید کیے جا رہے ہیں۔ یہ جنگ پاکستان کے امن کے خلاف ہے، مگر ہم پاکستانی متحد ہیں، اور دشمن کے ہر وار کو ناکام بنائیں گے۔
07-29
07-29
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25