فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کا انکشاف

2025-07-17 HaiPress

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نثارکھوڑو کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں پولیس نے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں سندھ پولیس میں دوسرے صوبوں کے بنے ہوئے اور جعلی ڈومیسائل پربھرتیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی فنانس تنویر اوڈھو نے اجلاس کے شرکا کو بتایا سندھ پولیس میں خیبرپختونخوا، فاٹا اور پنجاب کے بنے ہوئے ڈومیسائل کے علاوہ جعلی ڈومیسائل پر 19 اہلکار بھرتی ہوئے۔ یہ بھرتیاں 1979سے 2015 کے درمیان کی گئیں، 196 اہلکاروں میں سے 4 کا ڈومیسائل دیگر صوبوں کا ثابت ہوا، جبکہ جعلی ڈومیسائل پر 15 اہلکاروں کے بھرتی ہونےکے ثبوت ملے۔

ڈان نیوز کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ نشاندہی کے بعد ان اہلکاروں کو ملازمت سےبرطرف کرنےکے بجائےصرف شوکاز نوٹس دیے گئے۔

رکن کمیٹی طلحہ احمد نے کہا کہ جعلی اور دیگرصوبوں کے ڈومیسائل پر بھرتیاں، سندھ کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap