فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

پاکستان اور ترکیہ کا تعاون جاری رکھنے کا عزم،  جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے:ترک وزیر خارجہ

2025-07-10 HaiPress

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ علاقائی استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھیں گے، دونوں ممالک پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں،ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ جو کچھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے اسے ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے۔


تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاسرگلر نے ملاقات کی، وزیراعظم نے بھارت سے حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم اور قیادت سے اظہار تشکر کیا۔


ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر اور کثیر جہتی شعبوں میں تعاون مضبوط ہوگا، دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔


وزیر اعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی۔انہوں نے ترکیے کو پاکستان کی اسٹرکچرل اصلاحات اور اقتصادی ترقی میں اشتراک کی بھی دعوت دی۔


اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کئی علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر کاکہناتھاکہ دو طرفہ تعلقات کو تیزی سے ادارہ جاتی اشتراک عمل کی طرف آگے بڑھا رہے ہیں۔ دونوں ملک باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے بین الاقومی قانون کی خلاف ورزی اور قابلِ مذمت ہیں۔ امید ہے کہ امریکا اور ایران جوہری تنازعے کو پُرامن مذاکرات سے حل کریں گے۔حاقان فیدان نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

(اسحاق ڈار اور ترک وزیرخارجہ فیدان بہت بڑے"منصوبے"پر کام کر رہے ہیں)


جو کچھ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا اسے


"ہمارا مشترکہ اعلامیہ سمجھا جائے"


ترک وزیرخارجہ حاقان فیدان کے یہ الفاظ سفارتی لحاظ سے اتنے غیر معمولی ہیں کہ شاید لوگوں کو اندازہ نہیں۔


ایسے لگتا ہے… pic.twitter.com/7dr3apHZyk

— Asad R Chaudhry (@Asadrchaudhry) July 9,2025

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap