2025-06-17 IDOPRESS
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر چین اور جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کردیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ چین نے اسرائیل سے اپنے شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی ہے۔
چین میں اسرائیلی سفارتخانے نے خبردار کیا کہ چینی شہری زمینی بارڈرکراسنگ کے ذریعے اسرائیل سے جلد نکل جائیں، سکیورٹی صورتحال تشویشناک ہے لہٰذا چینی شہری اردن کی طرف نکل جائیں۔
دوسری جانب جنوبی کوریا نے بھی اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے تمام خطوں میں رہنے والے جنوبی کوریائی باشندوں کو جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا کے سفارت خانے نے ایران میں قونصلر خدمات معطل کردی تھیں۔
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17