2025-06-17 IDOPRESS
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کہا کہ کب تک آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک چلائیں گے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کا سفر شروع کرے، ریاست مکمل تعاون کرے گی، بزنس کمیونٹی پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانے کے مشن پر کام کرے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان نے بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں، بز نس کمیونٹی کے مسائل کے حل کی پوری کوشش کریں گے، بزنس فرینڈلی ریگولیٹری میکانزم آپ کیساتھ ملکر بنائیں گے۔
چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں بزنس مین ہراسگی کا شکار ہو وہاں کاروبار پھیل نہیں سکتا۔
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17
06-17