2025-06-04 HaiPress
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمرحیات عرف کاکا کو عدالت پیش کردیاگیا ہے اور عدالت نے تفتیشی افسر کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سمبل پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا ۔ اس دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزم کو دو ہفتوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ پیشی پر متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کرنےکا حکم دیدیا۔
07-29
07-29
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25
07-25