2025-05-27 IDOPRESS
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان جرنلسٹس فورم کی سینئر وائس پریذیڈنٹ سعدیہ عباسی کے چچا خالد محمود عباسی اسلام آباد میں انتقال کر گئے ۔
مرحوم کی عمر پچاس سال اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلاء تھے، انتقال شفاء ہسپتال اسلام آباد میں ہوا- انہوں نے ریٹائرمنٹ تک اسلام آباد پولیس میں خدمات سر انجام دیں۔
مرحوم کی نماز جنازہ 26 مئی 2025 شام چھ بجے اسلام آباد میں ادا کر دی گئی اور انہیں اپنے عزیز و ا قا رب اور دیگر سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا- خالد محمود عباسی کے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان و عہدیداران نے سعدیہ عباسی سے اظہار تعزیت کرتے ھوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے-
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28
05-28