فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں 

2025-03-04 HaiPress

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 26 سینٹ کمی سے 68.11 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈ گئی، تیل کی قیمتوں میں کمی ان رپورٹس کے بعد سامنے آئیں کہ اوپیک پلس اپریل میں طے شدہ پیداوار میں اضافے کے منصوبے پر عمل کریگا جبکہ مارکیٹیں امریکا کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر محصولات کے نفاذ کیلئے تیار ہورہی ہیں۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 68.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔فلپ نووا کے اجناس کے اسٹریٹجسٹ ڈیرن لیم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں جاری کمی بنیادی طور پر اوپیک پلس کے پیداوار بڑھانے کے فیصلے اور امریکی محصولات کے نفاذ کی وجہ سے ہے، روس-یوکرین تنازع سے متعلق جغرافیائی سیاسی حالات بھی ایک پیچیدہ عنصر بن رہے ہیں۔

تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور اس کے اتحادی، بشمول روس، جو مشترکہ طور پر اوپیک پلس کہلاتے ہیں، نے اپریل میں تیل کی پیداوار میں روزانہ ایک لاکھ 38 ہزار بیرل اضافے کے منصوبے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 2022ء کے بعد پہلا اضافہ ہوگا۔

ڈیرن لیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس فیصلے کا مقصد پیداوار میں پچھلی کٹوتیوں کو آہستہ آہستہ ختم کرنا ہے لیکن اس نے مارکیٹ میں ممکنہ حد سے زیادہ سپلائی کے بارے میں خدشات پیدا کیے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap