فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

یہ مہینہ اللہ کی رحمتوں،برکتوں اور مغفرت کا موسم ہے، دُعائیں قبول ہوتی ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

2025-03-03 HaiPress

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک کی آمد پراپنے پیغام میں اہل پنجاب سمیت تمام امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے۔ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں۔ رمضان صبر، تقویٰ، ایثار کا درس دیتا ہے۔یہ مہینہ اللہ کی رحمتوں،برکتوں اور مغفرت کا موسم ہے، دُعائیں قبول ہوتی ہیں۔ دعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار نگہبان رمضان پیکیج کے تحت لاکھوں نادارخاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن فراہم کیا گیا۔پنجاب میں راشن کے لیے قطاروں کا خاتمہ کیا، ریاست نے خودمدد نادار افراد کی دہلیز پر پہنچائی۔نگہبان رمضان پیکیج 2025 کے تحت 31 ارب روپے کی مالی امداد مستحق خاندانوں تک براہ راست گھروں میں پہنچائی جارہی ہے۔رمضان المبارک میں ہر محروم معیشت گھرانے کو10 ہزار روپے دئیے جارہے ہیں تاکہ وہ ضروریات عزت و وقار کے ساتھ پوری کر سکیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب بھر میں سہولت رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، افسران کو فیلڈ ڈیوٹیز تفویض کر دی گئیں - رمضان المبارک صرف عبادات نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا ہاتھ تھامنے اور سہارا بننے کا مہینہ بھی ہے۔ صاحبِ استطاعت افراد اپنے اردگرد نادار لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap