فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

مہوش حیات بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ کے ساتھ گلوکاری کرتی نظر آئیں گی

2025-02-18 HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ کے ساتھ گلوکاری کرتی نظر آئیں گی۔میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں اداکاری کے ساتھ موسیقی پر بھی توجہ دے رہی ہوں۔ اس سال میرے دو گانے ریلیز ہوں گے، ایک گانا بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سنگر یویو ہنی سنگھ کے ساتھ بھی ہونے کو تیار ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری سنبھل نہیں سکی، کورونا کے بعد شوبزنس میں بہت تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم آگیا۔ نیٹ فلکس پر گھر بیٹھے تفریحی ملنے لگی۔ انہوں نے کہا کہ اب ناظرین کا مزاج بلکل بدل گیا، رواں برس کچھ فلمیں بن رہی ہیں جو اسی سال ریلیز ہوں گی، میں نے بھی اپنی ایک فلم مکمل کرلی ہے۔جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ میرا ایک زبردست ڈراما جیو انٹرٹیمنٹ سے شروع ہونے والا ہے۔ 7 برس کے بعد ٹیلی ویژن ڈراموں میں واپسی کررہی ہوں۔ اس ڈرامے میں میرے ساتھ احسن خان لیڈ پر ہیں۔ ڈرامے کی ایک جھلک نے دھوم مچادی ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ میرا اس ڈرامے میں ڈبل کردار ہے یا نہیں، اس بارے میں کچھ نہیں بتاؤں گی، مداح مجھے مختلف کردار میں دیکھیں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap