فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

آسمانی بجلی گرنے سے صحن میں لگا درخت دھماکے سے پھٹ گیا،  اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھی خاتون  لکڑی کے ٹکڑے لگنے سے ہلاک

2025-02-10 HaiPress

سورس: Facebook

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے ایک گاؤں میں 44 سالہ روزانا ہاشم اپنے گھر کے پچھلے صحن میں بیٹھی تھیں کہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک درخت دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس حادثے میں لکڑی کے ٹکڑے ان پر آ گرے، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ان کی سالگرہ سے ایک دن پہلے شام کو تقریباً ساڑھے پانچ بجے پیش آیا حادثے کے وقت ان کے چاروں بچے بھی موقع پر موجود تھے اور اپنی ماں کو موت کے منہ میں جاتا دیکھ کر صدمے میں آ گئے۔


ڈیلی سٹار کے مطابق حادثے میں روزانا ہاشم کی ایک دوست بھی زخمی ہوئیں، جنہیں نیو ساؤتھ ویلز کے لیورپول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بجلی گرنے سے پیدا ہونے والی توانائی کی شدت نے ان کے ہاتھ میں موجود موبائل فون کو دھماکے سے پھاڑ دیا، جس کے نتیجے میں ان کی انگلی جزوی طور پر کٹ گئی اور جبڑا بھی فریکچر ہو گیا۔


نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس کے انسپکٹر ڈیوڈ کیناسٹن کے مطابق دونوں خواتین تقریباً چھ میٹر کے فاصلے پر ایک بڑے درخت کے قریب بیٹھی تھیں، جب اچانک آسمانی بجلی گری اور درخت دھماکے سے ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ لکڑی کے تیز ٹکڑے روزانا کو جا لگے جو ان کی موت کا سبب بنے۔


روزانا ہاشم ایک مشہور کاروباری خاتون تھیں اور اپنے گھر سے ہی "دی گرومری کیٹ گرومنگ سروسز" نامی کاروبار چلا رہی تھیں، جو اب غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ان کے دوستوں اور ساتھیوں نے ایک گو فنڈ می مہم بھی شروع کی ہے، جس میں اب تک تقریباً 3900 برطانوی پاؤنڈ جمع کیے جا چکے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap