فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

پی آئی اے کے کپتان نے طیارہ غلط رن وے پر اتار کر مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی

2025-01-20 HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ائیرلائن کی دمام سے ملتان جانے والی پرواز کی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے معاملے پر تفصیلات سامنے آگئیں۔جیو نیوز کے مطابق پی کے 150 کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتارا جس کی بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔بورڈ آف سیفٹی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر پائلٹ اور فرسٹ افسر کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اے ٹی سی کنٹرولر کی ہدایت کو بھی کپتان نے نظر انداز کیا، طیارہ ایک میل دوری پر اصل رن وے سے دوسرے رن وے پر جا رہا تھا، طیارے کے کپتان نے بتائے گئے رن وے کی جگہ طیارہ دوسرے رن وے پر اتاردیا۔رپورٹ کے مطابق طیارے کے کپتان کو اے ٹی سی نے رن وے نمبر 36 آر پر لینڈ کرنے کی ہدایت کی تھی، بورڈ آف سیفٹی کی ہدایت پر کپتان اور فرسٹ افسر کے یورین سیمپل اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پی آئی اے کے کپتان اور فرسٹ افسر نے مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالی، اے ٹی سی ہدایت کو نظر انداز کرکے فلائٹ سیفٹی رولز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ائیرلائن کےطیارے کی دوسرے رن وے پر لینڈنگ ہوئی تھی، واقعے کے فوری بعد پی آئی اے نے کپتان اور فرسٹ افسر کو گراؤنڈ کر دیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap