فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

کنگنا رناوت کی فلم" ایمرجنسی" پر پابندی عائدکردی گئی

2025-01-16 HaiPress

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی سکینڈل کوئن اداکارہ و رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کی فلم" ایمرجنسی" کی ریلیز پر بنگلہ دیش میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں فلم کی نمائش روکنے کا فیصلہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات کا نتیجہ ہے۔فلم میں پاکستان کے دولخت ہونے اور بنگلہ دیش کے قیام میں بھارتی فوج اور اندرا گاندھی کی حکومت کے کردار اور شیخ مجیب الرحمن کی حمایت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔


علاوہ ازیں فلم میں بنگلہ دیشی انتہا پسندوں کے ہاتھوں شیخ مجیب الرحمٰن کے قتل کی منظرکشی بھی کی گئی ہے، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہی وہ عوامل ہیں جو بنگلہ دیش میں اس فلم پر پابندی کا سبب بنے ہیں۔تاہم" ایمرجنسی" پہلی فلم نہیں جسے بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے قبل 'پشپا 2' اور 'بھول بھولیا 3' جیسی فلموں کو بھی بنگلہ دیش میں ریلیز کرنے سے روک دیا گیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap