فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

تمیم اقبال اور ایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کی تفصیل سامنے آگئی

2025-01-12 IDOPRESS


ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلادیش کے تمیم اقبال اور انگلینڈ کے کرکٹر ایلکس ہیلز کے درمیان جھگڑے کی تفصیل سامنے آگئی۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق 9 جنوری کو دونوں کرکٹرز کا جھگڑا بنگلادیش پریمیئر لیگ کا ایک میچ ختم ہونے کے بعد ہوا۔اس حوالے سے ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ تمیم اقبال بول رہے تھے کہ کیا میں منشیات کی وجہ سے لگنے والی پابندی پر شرمندہ ہوں، وہ پوچھ رہے تھے کہ کیا میں اب بھی منشیات لے رہا ہوں، تمیم اقبال بہت بدتمیزی کر رہے تھے۔ایلکس ہیلز نے کہا کہ یہ واقعی بہت شرم کی بات ہے کیونکہ اگر میدان میں کچھ ہوتا ہے تو اسے وہیں ختم ہونا چاہیے، گیم کے بعد ذاتیات پر حملے کرنا بہت برا عمل ہے۔


دوسری جانب تمیم اقبال نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایلکس ہیلز نے ٹیم کے ایک کھلاڑی کو برا بھلا کہا جو کہ ٹی وی پر بھی دکھ رہا تھا۔تمیم اقبال نے کہا کہ اگر آپ جشن کی ویڈیو دیکھیں تو ٹیم کے کھلاڑی جیت کے بعد دوسرے کھلاڑی کی طرف بھاگے لیکن ایلکس ہیلز میری طرف دیکھتے رہے اور میرا مذاق اڑاتے رہے۔بنگلادیشی کھلاڑی نے کہا کہ ایلکس ہیلز نے جب میری ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ دوبارہ بدتمیزی کی تو مجھے اپنے ساتھی کے لیے کھڑا ہونا پڑا اور مجھے ایسا کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے


تمیم اقبال نے کہا کہ میں ایلکس ہیلز کی پابندی کے بارے میں نہیں جانتا تھا اور نہ ہی میں ان کو فالو کرتا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ انگلینڈ میں ان کے خلاف بہت سے الزامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی میرے یا میری ٹیم کے بارے میں کچھ کہے گا تو میں ہمیشہ کھڑا ہوں گا، اس سے قطع نظر کہ مجھے ٹی وی پر کس طرح پیش کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ ایلکس ہیلز پر 2019 میں منشیات کے استعمال میں ملوث ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap