فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

اسلام آباد میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

2025-01-12 HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار کو جاں بحق کردیا اورفرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں کہا دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت بھی کردی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap