فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

مریم نواز کے دور حکومت میں کسانوں کیلئے نئے منصوبوں کا ریکارڈ قائم

2024-12-27 IDOPRESS

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور حکومت میں کسانوں کیلئے نئے منصوبوں کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔


نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دور حکومت میں کسانوں کیلئے کسان کارڈ، گرین ٹریکٹرز پروگرام اور سپر سیڈرز کی فراہمی کی گئی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا زرعی گریجویٹ انٹرن شپ پروگرام شروع کیا گیا، پنجاب بھر میں ایگری کلچر گریجویٹس فیلڈ میں کسانوں کی رہنمائی میں مصروف عمل ہیں۔


ینگ ایگریکلچر گریجویٹ کوماہانہ 60 ہزار روپے سکالرشپ بھی ملے گا، کسان کارڈ سے 30 ارب روپے سے زائد کے زرعی مداخل کی خریداری کی جا چکی ہے، پنجاب میں پہلی مرتبہ ڈی اے پی سمیت دیگر کھادوں کی مقررہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی گئی ہے، پنجاب میں گندم کی کاشت کے کل ہدف کا 99 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔


گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت 5 ہزار ٹریکٹر آ گئے جن میں سے 2500 ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کر دیئے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ ہر ضلع میں ماڈل ایگری کلچر مالز بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔


ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال میں ماڈل ایگری کلچر مالز تکمیل کے قریب ہیں، ماڈل ایگری کلچر مالز پر کاشتکاروں کی ٹریننگ، بینکنگ، جدید زرعی مشینری، پیسٹی سائیڈز، سیڈز اور کھادیں دستیاب ہوں گی۔


وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب میں جعلی و ملاوٹ شدہ زرعی مداخل کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کریک ڈاون جاری ہے جبکہ ایگری کلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کی


منظوری کیلئے مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔


پنجاب میں 9 ارب روپے سے بجلی سے چلنے والے 8 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جبکہ ڈیڑھ ارب روپے سے کنو کے باغات کی بحالی کا منصوبہ شروع ہوگا، کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے اجراءکے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔


2 ارب 40 کروڑ روپے کی لاگت سے کینولہ،تل اور سویا بین کی کاشت کے فروغ کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ ایگریکلچر میکانائزیشن پالیسی کے تحت چین کے تعاون سے پنجاب میں زرعی آلات کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں ایگری کلچر مشینری کی رینٹل سروس شروع کرنے کی اصولی منظوری بھی دے دی ہے۔


اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماضی میں کاشتکار کیلئے صرف نعرے لگائے گئے، کام ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرتی ہے، پنجاب میں کاشتکاری کا رجحان بڑھ رہا ہے، ہم نے ثابت کیا حکومت پنجاب کاشتکار بھائیوں کے ساتھ ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے، کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ اولین اہداف میں شامل ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap