فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کیلئے نامزدگی 3 سینئر ترین ججز میں سے ہوگی: مجوزہ ججز تقرری رولز جاری

2024-12-18 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے جسٹس جمال خان مندوخیل کمیٹی کے مجوزہ رولز سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کر دیے۔


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق ججز کی مجوزہ تقرریوں کے رولز کو عوامی تبصروں اور آرا کےلئے جاری کیا گیا اور مجوزہ رولز پر تمام تبصرے و تاثرات 20 دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھاکہ مجوزہ رولز کو 21 دسمبر کو منظوری کےلئے جوڈیشل کمیشن غور کرے گا۔ہائی کورٹس اور وفاقی شرعی عدالت میں ججوں کی تقرری کے مجوزہ قواعد کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔


مجوزہ قواعد کے مطابق بطور جج تقرری کے لئے میرٹ کا تعین آئین کے تحت جج کے حلف میں درج معیار کے مطابق کیا جائے گا، بلا خوف و رعایت، محبت یا بغض کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کی صلاحیت ضروری ہے۔


مجوزہ قواعد میں کہا گیا ہے کہ کسی نامزد شخص کے میرٹ کا جائزہ لیتے وقت پیشہ ورانہ قابلیت اور تجربہ مدنظر رکھا جائے گا، قانونی صلاحیت،کارکردگی، ابلاغ کی صلاحیت، دیانتداری اور خودمختاری کو مدنظر رکھا جائے گا۔مجوزہ قواعد کے مطابق اپنی نامزدگی پر اثر انداز ہونے کے لئے رابطہ کرنے والا بطور جج تقرری کے لئے نااہل قرار دیا جائے گا۔


مجوزہ قواعد میں کہا گیا ہے کہ کسی متوقع یا موجودہ خالی اسامی کے لئے جوڈیشل کمیشن کا کوئی بھی رکن نامزدگیاں پیش کر سکتا ہے، سپریم کورٹ میں جج تقرری کے لئے نامزدگی متعلقہ ہائی کورٹ کے پانچ سینئر ترین ججوں میں سے کی جائے گی اور چیف جسٹس ہائی کورٹ کی تقرری کے لئے نامزدگی متعلقہ ہائی کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں سے ہوگی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap