فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

26 ویں ترمیم کے بعد رانا ثناء اللہ نے 27 ویں ترمیم سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

2024-10-28 HaiPress

سورس: File Photo

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کے درمیان ملاقات میں ستائیسویں ترمیم پر اتفاق رائے جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں ستائیسویں آئینی ترمیم پر بات ہوئی ہے، لیکن اتفاق رائے جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں جن چیزوں پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا ستائسویں ترمیم میں ان پر دوبارہ بات ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو کچھ بھی ہوگا وہ متفقہ طور پر ہوگا، انفرادی طور پر کچھ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن آزاد اور متوازن ادارہ ہے، جس طرح کی صورتحال چل رہی ہے تو شاید جسٹس منصور اور جسٹس منیب خود بھی آئینی بینچ کا سربراہ بننا پسند نہ کریں۔ یہ اختیار تو جوڈیشل کمیشن کا ہے لیکن تنازع کے اثرات آئینی بینچ پر نہیں پڑنے چاہئیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap