فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

میکسیکو کا تارکین وطن کو واپس لانے والے امریکی جہاز کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار، تفصیلات سامنے آگئیں

2025-01-26 IDOPRESS


میکسیکو سٹی (آئی این پی )میکسیکو نے امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے تارکین کو لانے والے امریکی فوج کے طیارے کو اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ اور میسکیکو کے سرکاری عہدیداروں نے حوالے سے تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو سے درخواست کی گئی تھی کہ جہاز کو لینڈنگ کی اجازت دی جائے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے فوجی طیاروں نے جمعے کو گوئٹے مالا کے لیے ایسی ہی دو پروازیں کیں اور دونوں بار بار 80، 80 تارکین کو لے جایا گی تاہم میکسکیو کی جانب سے انکار کے بعد امریکی حکومت میکسیکو کی حد تک اپنے منصوبے پر عملدرآمد کے قابل نہیں رہی۔ امریکہ اور میکسیکو کے سرکاری حکام نے واقعے کی تصدیق کی۔میکسیکو کی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ہمارا ملک امریکہ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رکھتا ہے اور امیگریشن سمیت دوسرے معاملات پر تعاون بھی کیا ہے۔


بیان کے مطابق جب لوگوں کو واپس بھجوانے کی بات ہو گی تو ہم ہمیشہ اپنے ہاں میکسیکو کے باشندوں کی آمد کو قبول کریں گے۔میسکیو کے سرکاری عہدیدار نے جہاز کو اترنے کی اجازت نہ دینے کے پیچھے کارفرما کسی وجہ کے بارے میں نہیں بتایا جبکہ دوسری جانب وزارت نے ابھی تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ اس پروگرام کو نئے سرے سے لانچ کرنے جا رہی ہے جس کو ریمین ان میکسیکو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ پروگرام میکسیکو سے تعلق نہ رکھنے والے ان سیاسی پناہ کے متلاشیوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تب تک میکسیکو میں ہی رہیں جب تک امریکہ میں ان کے کیس حل نہیں ہو جاتے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔

سب سے نیا

ٹرمپ اور مسک میں لفظی جنگ شروع ہوگئی

06-06

گیس لیکج کے باعث دھماکہ، سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

06-06

مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ ،اپوزیشن کی’ ’جارحانہ بیٹنگ جاری“بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے “لگا 

06-06

  ریل کاسفر آرام دہ تھا اور رومنٹک بھی،ہم بھی بیوی والے ہو گئے تھے، وہ تھی بھی میرا چاند ہی، جیتا جاگتا، ہنستا مسکراتا، گاتا چاند، بھرے گھر سے آئی تھی

06-06

جناح ہاؤس حملہ کیس،تحریک انصاف کی رہنما کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

06-06

آدمی نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر ایسکارٹ کا سر قلم کردیا

06-06

شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

06-06

عبدالعلیم خان سے قازقستان کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون  پر تفصیلی بات چیت

06-06

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

06-06

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف

06-06

لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap