2025-01-26 HaiPress
جدہ ( محمد اکرم اسد ) محمد شمیم خاں نے ایک شاندار مشاعرہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی اور انڈین شعراء و شاعرات کو مدعو کیا گیا اور ان کو ایوارڈ اور شیلڈز سے نوازا گیا ، محفل مشاعرہ میں معروف پاکستانی شاعر و صدر حلقۂ فکر و فن جدہ ریجن و صدر کبابش آرٹس کونسل جدہ آفتاب ترابی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
انڈین معروف شاعرہ علمہ ھاشمی ، مہک کیرانوی ، امرینہ قیصر ، ، حمزہ ، حماد ، دانش ، احمد پاشا انیس احمد اور دگر شعرا ء نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داااد سمیٹی جبکہ مشاعرہ کی نظامت فیض خمار بارہ بنکوی نے کی اور مسند صدارت پر محمد رافع جامی جلوہ فروز تھے ،
مشاعرہ کے اختتام پر حلقہ ء فکر و فن جدہ اور کبابش آرٹس کونسل کی جانب سے مہمان شعراء اور احباب کو پرتکلف عشائیہ دیا گیا ، ایم ایس کے، کے بانی محمد شمیم خاں نے آفتاب ترابی کی شاعری کو خصوصی طور پر سراہا اور کہا کہ یہ انٹر نیشنل برانڈ ہیں ان کو آپ نے جدہ میں چھپا کر رکھا ھوا ھے ،اس طرح رات گئے یہ مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔
مہمان شاعرات و شعرا ء نے کبابس آرٹس کونسل کے چیئرمین ملک علی خورشید سلطان اور اور صدر حلقہ ء فکر و فن جدہ ریجن کے صدر آفتاب ترابی کا بہترین مہمان نوازی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06
06-06