فرنٹ پیج سلامتی بخش زندگی کی روشنی ٹیکنالوجی آنلاین مالی چانال جرانیلیسم

حافظ آباد: مسلح افراد کی خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا انکشاف

2025-06-04 IDOPRESS

حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حافظ آباد میں مسلح افراد کی خاتون سے شوہر کے سامنےاجتماعی زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حافظ آباد میں ایک ماہ قبل مسلح افراد کی جانب سے خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا واقعہ اب سامنے آیا ہے۔واقعے کے ایک ماہ بعد شوہر کی مدعیت میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 4 نامزد سمیت 8 ملزمان شامل ہیں۔

مدعی مقدمہ کے مطابق پولیس پہلے اندراج مقدمہ پر ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی۔ ڈی پی او آفس جاتے تھے تو وہاں تعینات ایک ملزم کا رشتہ دار ہمیں دھمکا کر روانہ کر دیتا تھا۔

تاہم نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیا اور مقدمہ درج کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
لنکس:
ٹیکنالوجی فرنٹیئر      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap